• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک جانے والے 30مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر مختلف واقعات میں بیرون ملک جانے والے 30مسافروں کو فلائٹ سے آف لوڈ کردیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے مختلف واقعات میں بیرون ملک جانے والے 30مسافروں کو فلائٹ سے آف لوڈ کردیا گیا جن میں ملتان سے جدہ جانے والی فلائٹ میں 23مسافر ،ملتان سے مسقط جانے والی فلائٹ سے 4جبکہ ملتان سے دوبئی جانے والی فلائٹ سے 3مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جن کے بارے میں معلوم ہوا کہ تمام مسافروں کو لو پروفائل اور کاغذات نامکمل ہونے کی وجہ سے مختلف فلائٹوں سے آف لوڈ کیا گیا جن کو کاغذی کارروئی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
ملتان سے مزید