• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس حمید کالونی میں گٹر ابل پڑے، شہریوں کا گزرنا محال

ملتان (سٹاف رپورٹر) جسٹس حمید کالونی میں گٹر ابل پڑے، شہریوں کا گزرنا محال، تفصیل کے مطابق جسٹس حمید کالونی میں گزشتہ کئی روز سے گٹر بند ہیں جس کی وجہ سے سیوریج کا پانی جمع ہونے سے سڑکیں جوہڑ کی شکل اختیار کر گئی ہے، شہریوں کی جانب سے متعدد بار واسا حکام کو شکایات کی گئی ہیں لیکن شہریوں کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جسٹس حمید کالونی میں ڈی سلٹنگ کروائی جائے اور پانی کے نکاس کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
ملتان سے مزید