• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو اعلیٰ ملازمت کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کی کارروائی، خود کو وزیر اعظم کا کوآرڈینیٹر ظاہر کرکے خواتین کو اعلیٰ ملازمت کا جھانسہ دے کر لوٹنے والاملزملاہور سے گرفتار ، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان نے خاتون کو بڑی پوسٹ دلوانے کا جھانسہ دینے والا احمد نامی ملزم لاہور سے گرفتار کیا ہے، ملزم احمد نے متاثرہ خاتون سے 45لاکھ بٹورے اور وزیر اعلیٰ کا کوآرڈینیٹر بنانے کا وعدہ کیا،ملزم نے خاتون سے پیسے بٹورنے کے بعداس کا موبائل فون ہیک کرلیا اور اس میں موجود قابل اعتراض مواد پر اسے بلیک میل کر کے رقم کا مطالبہ کیا گیا، ملزم کا عدالت سے 5روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید