• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 50مقدمات درج کرلیے

ملتان (سٹاف رپورٹر )پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 50مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے صوبیہ رمضان سے تین مسلح ڈاکو 25ہزار چھین کر فرار،تھانہ الپہ کے علاقے امتیاز سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل لے گئے ،تھانہ قادرپورراں،کینٹ کے علاقوں سے اسداللہ ، وسیم سے جھپٹا مارکر ملزمان موبائلزفونز چھین کر فرار،تھانہ جلیل آباد کے علاقے دانیال سے نامعلوم ملزمان آٹھ لاکھ سے زائد رقم گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ قطب پور کے علاقے عثمان علی سے دو ملزمان اسلحہ کی نوک پر راس بکرا لے گئے ،تنویر احمد سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا ، تھانہ شاہ شمس کے علاقے شاہد مصطفی،تنویر حسین سےملزمان موبائلز لے گئے ،تھانہ ممتازآباد کے علاقے حمزہ سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی50ہزار و موبائل لوٹ کر فرار ،تھانہ نیوملتان کے علاقےاسد اللہ سے موبائل چھین لیا ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے علی حمزہ ،محمد سجاد سے ملزمان موبائلزفونز نقدی ،موٹرسائیکل لے گئے ،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے ارسلان سے موبائل لے گئے ،تھانہ راجہ رام کے علاقے ثنا اللہ سے نقدی ،موبائل ،موٹرسائیکل ملزمان چھین کر فرار،سٹی جلالپور کے علاقے غلام عباس سے تین ڈاکو 80ہزار لوٹ کر فرار جبکہ سٹی جلالپور کے علاقے محمد علی ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عمران، محمد عمران ،محمد ابراہیم ، تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے شاہد اقبال ، سٹی شجاع آباد کے علاقے رمضان ، صدر جلالپور کے علاقے سجاد حسین ، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے اسامہ ، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سجاد علی گوری ،اختر ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ضمیر احمد ، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ناظم ،تھانہ نیوملتان کے علاقے عرفان محمود ، عابد حسین ، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے صداقت علی ، تھانہ شاہ شمس کے علاقے عمران ، تھانہ مظفرآباد کے علاقے گلزار احمد ، راشدہ عاقل ، تھانہ چہلیک کے علاقے فیضان علی ، تھانہ کینٹ کے علاقے قاری سعید ، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے ظہور ، تھانہ الپہ کے علاقے نوید الحسن ، تھانہ صدر کے علاقے شبیر احمد ، شریف کے گھریلوسامان ،نقدی ،موٹرسائیکلیں ،مویشی ، موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید