• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سے اسلام آباد تک راستے بند، کنٹینرز لگا دیے، ڈبل سواری پر پابندی

اسلام آباد،راولپنڈی ( حنیف خالد ،ایوب ناصر)وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اہم فیصلے کئے ہیں، اسلام آباد میں آئندہ دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے پابندی کا اطلاق جمعرات کی رات 12 بجے سے ہوگیا ہےخلاف ورزی کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں کے سخت قانونی کاروائی ہوگی.

 ادھروفاقی حکومت نے دارالحکومت میں آنے جانے والے چوبیس پوائنٹس مکمل بند کرنے کا فیصلہ کر کے کنٹینرز لگا دیئے، جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آ باد کی پولیس کو فری ہینڈ دیدیا گیا ہے .

جمعرات کو ہی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور کے پی سے آنیوالے 60 افغانیوں سمیت 4122افراد گرفتار کر لئے گئے، تھانہ بھارہ کہو ،تھانہ ترنول ، تھانہ سنگجانی ، تھانہ نون ، تھانہ کھنہ اور تھانہ کورال کے علاقوں میں رہائش پذیر پختونوں کے گھروں کی نگرانی کی جارہی ہے گرفتار افراد کے سے کیلوں والے ڈنڈے، غلیل اور کنچے برآمد ہوئے ہیں مظاہرین کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی کو مزید ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید