لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ(پی سی ایل) سے نکال د یئے گئے،زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج ،ہائیکورٹ نے درخواستیں نمٹا دیں،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں، درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، استدعا ہے کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار د یا جائے۔