• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس فیصد بچوں کی مفت تعلیم یقینی بنائیں، سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت

کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری اسکولوں اور نجی اسکول سے رابطہ کریں اور دس فیصد بچوں کی مفت تعلیم یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کورونا وبا کے دوران تعلیم جاری رکھنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے معاملے پرنجی اسکولوں کی محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ڈی جی پرایؤیٹ اسکولزنے رپورٹ میں بتایا کہ درخواست گزاروں میں کچھ اسکول 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کے قانون پرعمل کررہے ہیں، کچھ اسکول جزوی طورپراورکچھ اسکول قانون پرعمل نہیں کررہے۔عدالت نے کہا کہ جواسکول قانون پرعمل نہیں کررہے انکی رجسٹریشن منسوخ کریں۔
اہم خبریں سے مزید