راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے ریکارڈ134 کنفرم مریضوں کیساتھ ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد 1610 ہوگئی ۔225مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوں چکلالہ،چک جلال الدین،کلیال،ڈھوک منشی،رحمت آباد،مورگاہ، شکریال نارتھ اور ساوتھ، گرجا،کوٹھہ کلاں لکھن، گنگال،دھمیال، لودھراں وغیرہ سے 94، راولپنڈی کینٹ سے 12، دس چکلالہ کینٹ،15 میونسپل کارپوریشن اور گوجر خان سے تین مریض آئے۔ادھر ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد ڈینگی اجلاس میں اراکین اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں کی ہائی رسک یونین کونسلوں میں فوکل پرسنز نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔