کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی خواتین ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم نے جمعے کو آرام کیا۔ پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف بڑی کامیابی کے بعد خواتین کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پیر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف جیت کیلئےپر جوش ہیں ۔ کپتان ثناء فاطمہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں ہوگا، ہر کھلاڑی کو اپنی ذمے داری کا احساس ہے۔ بھارت کے خلاف میچ کے لئے قومی ٹیم ہفتے کو دبئی میں پریکٹس کریں گی۔ دریں اثناء قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرلئے۔