کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے روز دبئی میں جمعہ کی شب نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہراکر فاتحانہ آغاز کیا۔ کیویز نے چار وکٹ پر160رنز بنائے، کپتان سوفی ڈیوائن نے 57 رنز بنائے ۔ ناکام ٹیم 102پر ڈھیر ہوگئی۔ روزمیری مائر نے چار،لیا تاہوہو نے تین اور ایڈن کارسن نے دو وکٹیں لیں۔ قبل ازیں جنوبی افریقانے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔