اسلام آباد(ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکرکے دورہ پاکستان سے زیادہ توقعات نہ رکھی جائیں ۔
ادھرشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے وفاقی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی انتظامات ‘وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں سکیورٹی کے لئے فوج تعینات رہے گی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او کانفرنس کے دوران سکیورٹی کے سلسلے میں اسلام آباد میں فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔