بیروت (اے ایف پی، جنگ نیوز ) فرانسیسی خبررساں ایجنسی نےحزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو عارضی طور پر ایک خفیہ مقام پر امانتاً دفن کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق ذرائع نے اپنی شناخت نہ ظاہر کرنے کی درخواست بتایا کہ ’حسن نصر اللہ کی اجتماعی تدفین کے لئے مناسب حالات کا انتظار کیا جا رہا ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے سوگواروں کے بڑے اجتماع اور تدفین کی جگہ کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ذرائع نے بتایا کہ حسن نصر اللہ کو عارضی طور پر خفیہ مقام پر سپردِ خاک کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اس حوالے سے کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔