• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے فیصل کنڈی کی ملاقات، کے پی کے حوالے سے اہم فیصلوں پر غور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیا سی صورتحال بالخصوص خیبر پختونخوا کے سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیااور کے پی کے حوالے سے اہم فیصلوں پر غور کیا گیا ۔ذ رائع کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال اور وزیراقتصادی امور احد خان چیمہ بھی موجود تھے ۔
اہم خبریں سے مزید