پشاور ( لیڈی رپورٹر)پشاور پریس کلب اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے میڈیکل کیمپ پشاور پریس کلب میں منعقد ہوا کیمپ میں 150 سے زائد صحافیوں کا معائنہ کیا گیا، پی آئی سی کے ماہرین امراض قلب نے صحافیوں اور انکے اہل خانہ کا معائنہ کیا،کیمپ میں ای سی جی، ایکو اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی میڈیکل کیمپ میں صحافیوں کو ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں معائنے کے دوران متعدد صحافیوں میں امراض قلب کی تشخیص ہوئی،طبی ماہرین کے مطابق طرز زندگی میں تبدیلی اور ورزش کو معمول بنا کر دل کی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔