• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مرکزی مسلم لیگ 19 تا 22 اکتوبر کوئٹہ میں رکنیت سازی مہم چلائیگی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ شمالی بلوچستان کے صدر حافظ امجد اسلام نے کہا ہے کہ 19 سے 22 اکتوبر تک کوئٹہ میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کررہے ہیں،عوام خدمت او رانسانیت کے جذبے سے سرشار ہوکر رکن سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، عوام کو تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی سمیت روزگار کی فراہمی موثر کردار ادا کررہے ہیں،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو جماعت کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری میر شاہجہان گرگناری ، سیکرٹری فنانس کوئٹہ نسیم آغا ، معظم شاہوانی ، نائب صدر کوئٹہ بابر مغل ، غلام حسین مومن سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ حافظ امجد اسلام نے کہا کہرکنیت سازی مہم کا آغاز کوئٹہ سے کررہے ہیں ، مہم کا آغاز 19 اکتوبر کو سریاب سے کیا جارہا ہے ،20 اکتوبر کو چلتن ٹاون، 21 اکتوبر کو زرغون ٹائون اور 22 اکتوبر کو تکتو ٹائون میں رکنیت سازی کے سلسلے میں کیمپ لگائے جائیں گے ،نوجوان نسل پاکستان اور بلوچستان میں مثبت سوچ کو پروان چڑھاتے ہوئے منفی سوچ کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ہمارا ساتھ دیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی مہم ملک بھر میں جاری ہے ، کوئٹہ میں رکنیت سازی مکمل کرنے کے بعد بلوچستان بھر میں رکنیت سازی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اب تک کوئٹہ میں 70 سے 80 بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرچکے ہیں جبکہ پورے ملک میں تقریباً 800 گھرانوں کو روزگار دیا جا چکا، اب تک دیئے جانے والے قرضوں کی 100 فیصد ریکوری ہوئی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید