• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت بلوچ آج 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے نائب امیر / سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ دوروزہ دورے پرآج کوئٹہ پہنچیں گےوہ آج ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیراہتمام یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے ، وہ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی ذمہ داران اور سیاسی پارلیمانی بورڈ کے الگ الگ اجلاسوں میں شرکت اور وفود سے ملاقات بھی کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید