کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی ینگ ویکسی نیٹرز کے وفد نے صدر سلمان خان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیماڑی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع میں ویکسی نیٹر ز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ڈی ایچ او کیماڑی ڈاکٹر ولی راہموں نے ویکسی نیٹرز کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیٹرز شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور مختلف بیماریوں کی شرح میں کمی میں ان کا بڑا کردار ہے، وفد میں کراچی ڈویژن کے نائب صدر حامد الرحمنٰ، نائب صدر عامر خان، ٹی ایس وی کیماڑی ٹاؤن شوکت خان،نصیب زادہ، ڈی ای او کیماڑی گوہر رحمان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔