• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس بحران شدت اختیار کر گیا

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے متعدد علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی جہاں لوڈشیڈنگ نہیں تھی وہاں لوڈشیڈنگ شروع کی گئی ہے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں کی آمد سے قبل سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے،اندرونی شہر سمیت شہر کے بیشتر علاقوں اور نواحی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنائی ہے،گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اسکے علاووہ شہر کے پوش علاقہ ریگی ماڈل ٹاؤن میں بھی گزشہ کئی ہفتوں سے سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جس نے مکینوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے تاہم محکمہ سوئی گیس حکام اس سلسلے میں خاموش تماشئی بنی ہوئی ہے۔
پشاور سے مزید