• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے بلوچستان کی خدمت کیلئے پرعزم ہیں‘ ڈاکٹرسمیع اللہ کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو افسر ہیلتھ کارڈ بلوچستان ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑنے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام بغیر کسی معاوضے کے داخل مریضوں کے علاج اور جامع صحت کی دیکھ بھال کے لیے ترتیب دیا گیا ہے یہ پروگرام مالی بوجھ کے بغیر معیاری طبی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ہے معاہدے کے تحت نادرا ہیلتھ کارڈ پروگرام کو ڈیٹا کی تصدیق اور متعلقہ خدمات فراہم کررہا ہے یہ بات انہوں نے نادرا حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ہیلتھ کارڈ بارے نادرا سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ نے کہا کہ حکومت ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت کمانڈ سینٹر اور سینٹرل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے قیام میں خدمات حاصل کرنے کے لیےنادرا کے ساتھ معاہدے کے تحت عمل پیرا ہے ہم بلوچستان میں ایک مستقل پتہ کے ساتھ پوری آبادی کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید