راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس کے 2اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکی خدمات ریجنل آفس راولپنڈی کے حوالے کردی گئیں۔ آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈمن برانچ سی پی او لاہور میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد جاوید رسول اور ریجنل آفس سی ٹی ڈی فیصل آباد میں تعینات محمد طاہر کو راولپنڈی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔