• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ( جنگ نیوز) ویمنز ٹی 20ورلڈکپ میں اتوار کو پاکستانی بیٹر ندا ڈار کے خلاف جارحانہ اشارے پر بھارتی خاتون پیسر اروندھتی ریڈی کی آئی سی سی کی جانب سےسرزنش کی گئی۔ پاکستانی اننگز کے 20 ویں اوور میں انہوں نے ندا ڈار کو آؤٹ کرکے انتہائی جارحانہ انداز میں ڈریسنگ روم واپس لوٹنے کا اشارہ کیا۔ آئی سی سی کے مطابق یہ ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔