• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ جیتن پٹیل نے کہا ہے کہ ہمارے بولرز نے کنڈیشنزکے مطابق بولنگ کی کوشش کی ہمارے اندازے کے مطابق پچ میں اتنا پیس نہیں ہے۔ اس پچ میں وقت کے ساتھ ردوبدل ہونے کی توقع ہے، آخری دو دن اہم ہوں گے ۔ پیر کو ملتان اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم چیزوں کو مثبت لے رہے ہیں، کرس ووکس نے عمدہ بولنگ کی ، کھیل کے اختتام پر بابراعظم کو فلیٹ وکٹ پر آؤٹ کیا۔