• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو زیر کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو سات وکٹ سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کی۔ پیر کو شارجہ میں 125 رنزکا ہدف انگلش ویمنز نے چار گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ ڈینی ویاٹ ہوج 43 رنز بناکرنمایاں رہیں۔ نیٹ اسکیوربرنٹ نے 48 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی ۔قبل ازیں ناکام ٹیم نے 6 وکٹ پر 124 رنزبنائے ۔ کپتان لاورا ولوارڈ 42 ، ماریزانے کیپ 26 ، انیری ڈیرکسن 20 ، انیکے بوش 18 اور تزمین برٹز نے 13 رنزبنائے۔