• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کا عہدہ متعارف کروادیا اور اس کیلئےاشتہار جاری کر دیا۔ عہدے کیلئے پی سی بی لیول 2 ایکریڈیشن کے ساتھ کم از کم 50 ٹیسٹ یا ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا کھیلنا ضروری قرار دیا گیا۔ امیدوار 24 اکتوبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق عہدے کیلئے اظہر علی مضبوط امیدوار ہیں۔