• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیموں کی میزبانی کیلئے پرامید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ دورہ منسوخ یا ملتوی کریں گے، ہم پراعتماد ہیں کہ تمام ٹیموں کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا تمام ٹیموں کی میزبانی کیلئے تیار ہیں ۔ اسٹیڈیمز میں تمام کام میچزسے قبل کر لیا جائے گا اور کوئی کام رہ گیا تو ٹورنامنٹ کے بعد مکمل کرلیا جائے گا۔ بابر اعظم کے ون ڈے کی قیادت سے حالیہ استعفے اور ان کے بہترین متبادل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو پورا وقت لے کر طویل مدتی منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے اہم پوزیشن کیلئے پوری توجہ اور غور و خوض کے بعد فیصلہ کریں۔