• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتے ہیں انگلینڈ تیز کھیلے، غلطیاں کرے، وکٹیں ملیں گی، آغا سلمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے والے سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ وکٹ پرکافی کریکس کھل رہے ہیں، لگتا ہے میچ کا نتیجہ آئےگا، امید ہے اٹیکنگ کرکٹ میں انگلینڈ غلطیاں کرے گا،وکٹیں ملیں گی۔ اندازہ تھا کہ انگلش ٹیم تیز کرکٹ کھیلے گی، ہم چاہتے بھی یہی ہیں کہ انگلینڈ کل غلطیاں کرے، جب آپ نے 550 رنز بنائے ہوں تو پھر آپ اچھی پوزیشن میں ہوتے ہیں۔ منگل کو پریس کانفرنس میں مڈل آرڈر بیٹرنے کہا کہ ہمیشہ اسپنرز کو اٹیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ کریک کھل رہے ہیں ، اگلے ایک دو روز میں پچ مختلف ہو گی۔ ہمارا پلان یہی ہے کہ انگلینڈ کو تیز رنز بنانے نہ دیں اگر تیز نہ بنا سکیں تو انگلینڈ کی وکٹیں گرنا شروع ہو جاتی ہیں۔