• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی کی ویب سائٹ سے سیکریٹری ہاکی کا عہدہ غائب

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنی ویب سائٹ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری جنرل کا عہدہ نکال دیا ہے، اس سے قبل رانا مجاہد علی کے نام کے ساتھ ایگزیکٹو سکریٹری کا عہدہ لکھا ہوا تھا۔ اب ویب سائٹ پر صرف طارق بگٹی کا نام اورعہدہ لکھا گیا ہے۔ پی ایس بی نے ہاکی معاملات کیلئے صرف فیڈریشن سربراہ کے ساتھ خط و کتابت کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری جانب سید حیدر حسین نے کہا ہے کہ آئینی طور پر میں ہی سکریٹری ہوں، عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد پوزیشن واضح ہوجائے گی، جبکہ رانا مجاہد علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن پی ایچ ایف کو الحاق دے چکی ہے ، جلد مجھے سکریٹری جنرل تسلیم کرلیا جائے گا۔