• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان غنی اور کامران گجر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یوسف گجر و دیگر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گجر قوم کے معتبرین نے کہا ہے کہ سابق سینئر وزیر کشمیر ، انقلابی لیڈر بانی ضلع حویلی چوہدری محمد عزیز مرحوم اور اسلام آباد سے قوم کے رہنما ملک احسان غنی شہید اور ان کے بھائی ملک کامران گجر کیخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، مر حومین نے پوری زندگی بلاتعصب رنگ و نسل گجر قوم کی خدمت کی،یہ بات مقدم یوسف گجر ، چوہدری فرمان گجر ، پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے صدر شاہجہان گجر ، محمد اکرم پنیالوی گجر ، انجمن گوجراں بلوچستان کے صدر عبدالخالق گورسی گجر ، چوہدری نثار گجر ، چوہدری یٰسین گجر ، حاجی یعقوب گجر ، امین جاگل ، الطاف حسین گجر ، خالد گورسی اور چوہدری خورشید گجر نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں سابق سینئر وزیر کشمیر ، انقلابی لیڈر چوہدری عزیز مرحوم اور اسلام آباد کے گوجر قومی رہنما ملک احسان غنی گجر شہید اور ان کے بھائی ملک کامران غنی گجر شہید کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کہی ۔ مقررین نے مرحوم رہنماوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم طبقات کیلئے مرحومین کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہ ہوسکے گا ۔ ریفرنس کے اختتام پر ایک قرارداد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع تورغر میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی اور ان کے بھائی رکن اسمبلی لائق محمد خان کی سرپرستی میں گجر قوم کو ان کی آبائی جائیداد اور زمینوں سے بے دخل کرنے اور وحشیانہ مظالم کا فوری نوٹس لیا جائے بصورت دیگر ملک بھر میں بھرپوراحتجاج کیا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید