کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک نے کراچی میں تین چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔