• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی کی آمد کیساتھ ہی گیس پریشر د م توڑ گیا‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیت، نور اچکزئی، سردار حبیب و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ،گیس انتظامیہ جان بوجھ کر عوام کو گیس پریشر کے مسئلے سے دوچار کر رہی ہے۔ گیس نہ ہونے کے باعث امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ شہر میں گیس کا مسئلہ بدستور موجود ہے ، سوئی گیس کمپنی کئی ماہ سے صارفین کے بنیادی حقوق پامال کررہی ہے ،شہر کے کئی علاقوں میں شہریوں کو گیس پریشر اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ، دوسری جانب سردی کی آمد ہے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید