اسلام آباد(رپورٹ :، رانامسعود حسین ) سپریم کورٹ میںʼʼسی ڈی اے حکام کی جانب سے ہائیکنگ ٹریل پر واقع وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے دفاتر پرسی ڈی اے کے غاصبانہ قبضہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں قائم کرنے ʼʼسے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران درخواست گزار،(ماہر ماحولیات) حمید خان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے ایک متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ،لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ )فیض حمید،نیشنل پارک مارگلہ کے علاقہ میں غیر قانونی طور پر قائم کی گئی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان خالد محمود بھٹی وغیرہ کی پشت پناہی کرتے تھے،اسی بناء پر سی ڈے حکام نے کبھی اس سوسائٹی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی وران سماعت چیف جسٹس ،قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا سوشل میڈیا ریاستی اداروں اور ججوں کو برا بھلا کہنے کیلئے ہی رہ گیا ۔