• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے بری خبر، بجلی صارفین پر 1.59 روپے کا اضافی بوجھ

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ کے الیکٹرک سے بجلی لینے والوں کے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے اور وہ ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں 1.59 روپے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔کراچی الیکٹرک کے صارفین اکتوبر میں ماہانہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 4.33 روپے ادا کریں گے جب کہ اسی مہینے صارفین کو مئی 2024 کے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 2.59 روپے ادا کرنا ہوں گے۔اس سے قبل ستمبر میں کراچی والوں نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں فی یونٹ 2.74 روپے ادا کیے تھے۔اس کے علاوہ نومبر میں کے ای صارفین ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں فی یونٹ 4.91 روپے ادا کریں گے۔ اس ماہ جون 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو فی یونٹ 3.17 روپے ادا کرنا ہوں گے جب کہ ستمبر تا نومبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے ادا کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید