اسلام آباد، راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ،نمائندہ جنگ )اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اٹک تھانے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ،علی امین گنڈا پور سمیت 53 رہنماؤں ، 4 ہزار نامعلوم کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،ایف آئی آر تھانہ ایس ایچ او سجاد حیدر کی مدعیت میں درج کی گئی۔