کراچی (نیوزڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں موٹر سائیکل پر جانے والے مسلمان میاں اور بیوی اور ان کے 3 بچوں کو نشے میں دھت انتہا پسندوں نے تلخ کلامی کے بعد تعاقب کیا اور موقع دیکھ کر کچل ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹکر سے موٹر سائیکل گر گئی اور تیز رفتار کار نے مسلمان خاندان کو کچل دیا۔ 35 سالہ صادق شیخ اور 6 سالہ بیٹا معجزانہ طور پر بچ گئے۔