• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم چاہتے ہیں پاکستان ہماری مدد کرے، بیروت کے عینی شاہدین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میرنے جیو نیوز کا پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ کیاجہاں عینی شاہدین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ہماری مدد کرے،ہم فاتح ہو کر اپنے گھروں کو لوٹیں گے اور اسرائیل ہماری سرزمین پر دفن ہوگا،حامد میر کا کہنا تھا کہ کہیں ہم تیسری عالمی جنگ کی طرف تو نہیں بڑھ رہے ہیں۔ اس جنگ میں پاکستانیوں کے لئے بھی بہت سے سبق موجود ہیں، ہمیں امداد چاہئے اس میں پاکستانیوں کے لیے سبق ہے کہ اتحاد کے ذریعے آپ بڑی سے بڑی مشکل سے لڑ سکتے ہیں جبکہ پاکستان میں ہم ایک دوسرے سے لڑنے میں مصروف ہیں سیاسی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل کر دیا ہے اور یہی صورتحال کچھ سال پہلے تک یہاں بھی تھی لیکن اب صورتحال یکسر بدل چکی ہے۔پاکستان بھی اپنے مسائل کو شکست دے سکتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید