اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) شوگر ایڈوائزری بورڈ نےپانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے ، آج بدھ کو ای سی سی اجلاس میں منظوری کا امکان ہے ، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج بدھ کو پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے گی ، منگل کو شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دینے کی سفارش کی ہے، شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا ، وفاقی وزیر نے کہا کہ کرشنگ سیزن 21 نومبر سے پہلے شروع کیا جائے گا،شوگر ملز مالکان کاشت کاروں کے تمام واجبات کلیئر کریں گے، شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں سال 2023-24کے کرشنگ سیز ن کے دوران گنے کی فصل کا تخمینہ کا جائزہ لیاگیا۔