اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی کا بینہ نے منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے فلسطین و لبنان قائم کرنے کی منظوری دیدی اور اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو اکائونٹ کھولنے کے حوالےسے ضروری ہدایات بھی جاری کر دیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال فلسطین اور لبنان کے حوالےسے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرینگے۔