• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کیساتھ بدتمیزی کرنیوالا پی ٹی آئی وکیل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیف جسٹس آف پاکستان کیساتھ بدتمیزی کرنے والے پی ٹی آئی کے وکیل مصطفین کاظمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل مصطفین کاظمی کو آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ مصطفین کاظمی سی ڈی اے کے سابق ملازم بھی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید