• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے بھارت کے ساتھ ’’ماحولیاتی ڈپلومیسی‘‘ کی تجویز پیش کردی، سیاسی اسموگ پھیلانے والے ناکام رہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت کیساتھ ’’ماحولیاتی ڈپلومیسی‘‘ کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اسموگ پھیلانے والوں کو ناکامی ہوگی،وزیر اعلی مریم نواز نے کلائمیٹ لیڈر شپ انٹرن پروگرام لانچ، اعزازیہ 25 سے بڑھا کر60ہزار کردیا ، سموگ ہاٹ لائن، گرین پنجاب ایپ کا افتتاح، آرٹیفیشل انٹیلی جنس یونیورسٹی بنا نیکا اعلان، ترقیاتی پراجیکٹس کے ایک فیصد فنڈشجرکاری کیلئے فکس کردیا،انہوں نے نیول وار کالج کے وفد سے ملاقات کی ، کوہ پیما شہروز کاشف کو مبارک بھی دی،مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبہ وفاق پر حملہ آور ہے، ایس سی او پرپاکستان کا کونسا چہرہ دکھا نا چاہتے ہیں ،مہنگائی کم ہونے سے ا نکی سیاست دفن ہورہی ہے، انھوں نے ʼʼ چیف منسٹر کلائیمیٹ لیڈر شپ انٹرن شپ پروگرام لانچ اور پاکستان کی پہلی سموگ ہاٹ لائن ʼʼ1373ʼʼ اور پہلیʼʼ گرین پنجاب ایپ ʼʼکا افتتاح بھی کردیا،ترقیاتی پراجیکٹس میں ایک فیصد فنڈشجرکاری کیلئے یقینی بنانے،کلائیمیٹ چینج لیڈر شپ انٹرن شپ پروگرام کا اعزازیہ 25ہزار سے بڑھا کر 60ہزار کرنے کا اعلان کیا اور روڈز کی تعمیرو مرمت کے دوران اطراف میں درخت لگانے ، سکولوں میں 15اکتوبر تا15نومبر سموگ کا تھیم متعارف کرانے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈین پنجاب کیساتھ کلائیمیٹ ڈپلومیسی شروع کرنی چاہیے۔ اسموگ کے اثرات دونوں اطراف میں یکساں ہیں ،خاتمے کیلئے پاکستان اورانڈین پنجاب کو یکساں اقدامات کا آغازکرنا چاہیے ، وزیراعلیٰ نے کہا جیل میں ڈیتھ سیل سے باہر آنے پرسبزے کی اہمیت کا بہت احساس ہوا ، مریم اورنگزیب اوران کی ٹیم نے میری توقعات سے بڑھ کرکام کیا، انہوں نے کہاکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے بغیر ترقی کا سوچنے والوں کو جاہل ہی سمجھا جاسکتا ہے ، ایئرکوالٹی انڈکس میں بہتری آرہی ہے ،کسی کا روزگار خراب نہیں کرنا چاہتے مگر ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف دل پر پتھر رکھ کر کارروائی کرنا پڑتی ہے،پولیٹیکل پلوشن نظر نہیں آتی مگر ملک کو برباد کردیتی ہے۔احتجاج،گھیراؤ،جلاؤ غلط روایات ہیں۔ اب مہنگائی 38سے9فیصد پر آئی ہے تو اس کے لئے کام کرنا پڑتا ہے۔ مہنگائی کم ہورہی ہے تو احتجاج کیلئے خیبر پختونخواہ سے لانا پڑتا ہے۔احتجاج میں پنجاب اور اسلام آباد پولیس پر حملہ کرنے و الے خیبر پختونخواہ کے پولیس اہلکار پکڑے گئے، ایس سی او شروع ہونے والی ہے تو اب پاکستان کا کونسا چہرہ دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایک صوبہ پورے سازوسامان کے ساتھ وفاق پر حملہ آور ہورہا ہے۔ مہنگائی کم ہونے سے ان کی سیاست دفن ہورہی ہے، خود کام کرتے ہیں اورنہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید