• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پیر سے لاہور میں شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ون ڈے کپ کے پانچ میں سے چار مینٹورز پیر 14 اکتوبر سے ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گے۔ ایونٹ میں پانچ ٹیمیں چیلنجرز، کانکررز ۔ انونسیبلز، اسٹارز اور اسٹرائیکرز حصہ لیں گی ۔ فائنل 3 نومبر کو ہوگا ۔ وقار یونس چیلنجرز،مصباح الحق کانکررز، شعیب ملک اسٹارز اور ثقلین مشتاق اسٹرائیکرز کے مینٹور ہوں گے۔سرفراز احمد کی عدم دستیابی کے سبب ٹیم انونسیبلز مینٹور کے بغیر ہوگی ۔ ہر اسکواڈ پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ٹورنامنٹ میں وہی کھلاڑی حصہ لے سکتی ہیں جو یکم ستمبر2005 یا اس کے بعد پیدا ہوئی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید