پشاور (لیڈی رپورٹر )پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاورکے عہدیداروں نے کہا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے پرعزم ہے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو مزید 3 سال کے لیے آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا گیا ہے پشاور پریس کلب میں ممبر سازی کےحوالے سے پاکستان مرکزی مسلم کے صدر ملک کلیم اللہ،جنرل سکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور انعام اللہ، نائب صدر سمیع اللہ، سئینر نائب صدر ملک جمشید داوڑ اور دیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ، متحد اور مستحکم پاکستان کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ممبر بنیں،ہر وہ شہری ممبربنے جو سیاست کو خدمت اور خدمت کو عبادت سمجھتا ہے،ہم تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو بھی ممبر بننے کی دعوت دیتے ہیں،