اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے حملے میں دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا،انہوں نے دہشتگرد حملے میں حوالدار جمشید خان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے شہید کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔