• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی دھماکے میں ہلاک چینی انجینئرز آئی پی پیز مذاکرات میں شامل نہیں تھے، وزارت خزانہ

اسلام آباد(صباح نیوز) وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہاہے کہ کراچی دھماکہ میں ہلاک ہونے والے چینی انجینئرز آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہیں تھے۔میڈیا رپورٹس میں پیدا کردہ کوئی بھی تاثر بے بنیاد ہے، حکومت آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے ]ایک جاری کردہ بیان میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے کراچی میں دھماکہ میں ہلاک ہونے والے دوچینی انجینئرز کی آئی پی پیز کے ساتھ منسلک کرنے کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے جس میں وہ پلانٹ بھی شامل ہے جس پر دونوں چینی انجینئرز کام کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید