کراچی(عبدالماجد بھٹی)بارشوں کے بعد کراچی کی سڑکیں تباہی کا منظر پیش کررہی ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ایسے میں سوشل میڈیا پر یہ بحث چل رہی ہے کہ ملتان ٹیسٹ کے لئے آسٹریلیا سے آئے ہوئے کیو ریٹر نے جو پچ بنائی ہے اس پر تین دنوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ملتان کی ہارڈ پچ پربیٹسمین چھائے ہوئے ہیں اور کراچی کی سڑکوں کی طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوئی۔سوشل میڈیا پر شہریوں نے کراچی کی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ کراچی کی تباہ حال سڑکوں کے لئے کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ اگلے سال بارشو ں میں یہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہوں۔