• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول محسوس کرتے ہیں ترمیم نہیں ہوئی تو حکومت چلی جائیگی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے منصور علی شاہ سے متعلق خدشات آئینی ترمیم کو جواز فراہم کرتے ہیں؟ ۔ 

اس سوال کے جواب میں تجزیہ کارعمر چیمہ ،شہزاد اقبال،سہیل وڑائچ اورسلیم صافی نے کہا ہے کہ بلاول یہ محسوس کر رہے ہیں کہ اگر یہ ترمیم نہیں ہوگی تو ہماری حکومت چلی جائے گی ، اگر کچھ افراد پورا سسٹم لپیٹ دیں تو وہی لوگ ان لوگوں کے لیے خطرہ ہوتے ہیں،کنٹرول کرنے والی بات سے اتفاق نہیں کرتا اور چیف جسٹس کا کام کنٹرول کرنا نہیں ہے، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ وزیراعظم کو پانچ یا تین جج نکال سکتے ہیں یہ خود ہی انہوں نے اپنی تشریح کر لی ہے، سب سے بڑا ادارہ پارلیمنٹ ہے باقی تمام اداروں نے اس سے جنم لیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید