کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی کراٹے چیمپئن شاہ زیب رند کو 10 کروڑ روپے کا چیک دیا۔ صدر آصف زرداری نے شاہ زیب رند کو سنگاپور میں عالمی کراٹے کامبیٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد بھی دی، صدر نے سنگاپور میں کراٹے کے کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے پر شاہ زیب خان کی تعریف کی۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، مواقع دینے کی ضرورت ہے، کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔