• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی کو اہم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ جاری کرنے سے روک دیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ایم ڈی سی کو اہم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ جاری کرنے سے روک دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے طلباء کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا۔

متاثرہ طلباء کی طرف سے قاضی عادل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پی ایم ڈی سی اور دیگر فریقین کو 28 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ٹیسٹ میں پوچھے گئے 200 سوالات میں سے 30 غلط تھے، اہم ڈی کیٹ کے انہی نتائج کی بنیاد پر میڈیکل کالجز میں داخلے ہوں گے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ میڈیکل کالجز کو داخلوں کی مزید کارروائی بڑھانے سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید