• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ پاکستانی بولرز نے سو سے زائد رنز دیے، ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرا موقع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے چھ بولروں نے سو سے زائد رنز دیے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے ۔ اس سے قبل2004ہرارے میں زمبابوے کے چھ بولروں نے سری لنکا کے خلاف سو سے زائد رنز دیے ہیں۔ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے 150اوورز میں556رنز بنائے جبکہ انگلینڈ نے ایک اوور کم کھیلا اور 267رنز زیادہ اسکور کئے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز سات وکٹ پر823رنز پر ڈکلیئر کی۔ پاکستان کا گذشتہ پانچ ٹیسٹ میچوں میں دوسری اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 237رنز ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں115،237،89، بنگلہ دیش کے خلاف پنڈی میں دوسری اننگز میں 172 اور 146 رنز بنائے۔ اب ملتان ٹیسٹ بچانے کیلئے پاکستان کو 237کا ہندسہ عبور کرنا ہوگا۔ 

اسپورٹس سے مزید