• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے چارملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے مبینہ پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہونے کے الزام چارملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بی زیڈ پولیس کو انسپکٹر شبانہ سیف نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے حضوری باغ سے 15پر طلاع موصول ہوئی کہ تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھے مسلح ملزمان نے شہری سے 10لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کا پیچھا شروع کردیا جو سیداں والا بائی پاس کے قریب پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے تو پولیس کی دیگر نفری نے گھیرے میں لیکر قابو کیا جو ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگئے تھے جن کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے، پولیس نےملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید