• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 3 شہریوں سے 5 لاکھ روپے اور 3 موبائل فونز چھین لیے گئے

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے درانوگڑھی سٹاپ میں سکریپ کا کاروبار کرنے والے شخص سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون چھیننے کا مقدمہ تقریبا1سال بعد ملزم کیخلاف درج کرلیا گیا جبکہ سعید انور میڈیکل سنٹر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے یکے بعد دیگر دو شہریوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ رحمان بابا پولیس کو امجد خان ساکن حیات آبادنے 18 نومبر 2023کو رپورٹ کی تھی کہ وہ دکان بند کرکے مالک کے 5لاکھ روپے لیکر ٹیکسی گاڑی میں سوارہوا جس میں دو افرادپہلے سے موجود تھے ۔اس دوران وہ رنگ روڈ نزد شین وال درانو گڑھی سٹاپ گاڑی میں سوارمسلح افراد نے اس سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔پولیس کے مطابق مدعی کے پاس نہ سکریپ فروخت کرنےکی رسید تھی نہ ہی موبائل کا ڈبہ موجود تھا۔ معاملے کو مشکوک جان کر انکوائری کی گئی اورگزشتہ روزجاوید ساکن محمد زئی کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ادھر تھانہ شاہ قبول پولیس کو زاہد علی ساکن یکہ توت توحید آباد نے بتایاکہ وہ موبائل فون استعمال کررہا تھا اس دوران سعیدانور میڈیکل سنٹر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکلوں نے موبائل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ آگئے جاکر انہوں نے شہزاد احمد ساکن سردریاب سے بھی موبائل چھین لیا اورفرارہوگئے ۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی چھان بین شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید